ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو ‘کورونا کیئر سنٹر’ بنایا جائے گا: مختار عباس نقوی

ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو ‘کورونا کیئر سنٹر’ بنایا جائے گا: مختار عباس نقوی

Tue, 27 Apr 2021 11:43:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کی ہدایت پر ریاستی حج کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں میں واقع حج ہاؤس کو عارضی "کورونا کیئر سنٹر " کے طور پر استعمال کرنے دیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لوگوں کی صحت و سلامتی کے لئے ریاستی حکومتوں / انتظامیہ کا بھرپور تعاون کریں۔

جن ریاستی حج کمیٹی کی عمارتوں کو ریاستی حکومتوں کے استعمال کے لئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں گجرات (احمد آباد)، کرناٹک (بنگلور)، کیرل (کالٹک)، دہلی (ترکمان گیٹ)، تلنگانہ (حیدرآباد)، مغربی بنگال (کولکاتہ)، مدھیہ پردیش (بھوپال)، اتر پردیش (لکھنؤ)، اتر پردیش (غازی آباد)، مہاراشٹر (ناگپور)، جموں وکشمیر (سری نگر)، تمل ناڈو (چنئی)، راجستھان (جے پور)، بہار (پٹنہ)، جھارکھنڈ (رانچی)، تریپورہ (اگرتلہ) شامل ہیں۔


Share: